مظلوم بچوں کیلئےشہزادرائے کی آوازمیں فیض کی نظم وائرل

آج بازار میں پابہ جولاں چلو نے دل جیت لیے
فائل فوٹو

شہزاد رائے نے کشمیری اورفلسطینی بچوں سمیت دنیا کے ہر مظلوم اور تشدد کے شکار بچے کیلئے انقلابی شاعر فیض احمد فیض کی نظم ' آج بازار میں پا بہ جولاں چلو' گاکرریلیز کی ہے۔

شہزاد رائے میوزک کے ذریعہ معاشرے کے سلگتے سیاسی وسماجی مسائل ک اجاگر کرنے میں نمایاں مقام رکھتے ہیں۔

ٹوئٹر پر نئے گانے کی ویڈیو شیئرز کرتے ہوئے انہوں نے لکھا، اب صرف آنسوں اور بے قراری کافی نہیں،آج زمانے کو بتادو کہ تم پرظلم ہورہا ہے'۔

میوزک ویڈیو میں کم سن بچوں کے علاوہ شکستہ حال اور اجڑی عمارتوں کے درمیان شہزاد رائے کو پرفارم کرتے دیکھا جاسکتا ہے ۔

گلوکار نے انسٹاپربھی ویڈیو شیئرکرتے ہوئے سوال اٹھایا کہ 'کیا اسی طرح بچے مرتے رہیں گے اور ہم ڈرتے رہیں گے'۔

نجی چینل کےتعاون سے ریلیز کی جانے والی اس نظم کی میوزک ویڈیو کے ڈائریکٹرفیصل قریشی ہی اور دھن شانی حیدر نے ترتیب دی ہے۔ پراجیکٹ کیلئے فیض فاؤنڈیشن نے بھی معاونت فراہم کی۔

اس سے قبل فروری 2021 میں شہزادرائے نے طنزو مزاح سے بھرپور سیاسی گانا 'کون کس کا آدمی ہے ' ریلیزکیا تھا۔

ایک انٹرویومیں گلوکار کاکہناتھا کہ یہاں ہر کسی کیلئے کچھ نہ کچھ کہہ دیا جاتا ہے کہ وہ اسرائیل کا آدمی ہے، وہ آئی ایم ایف کا آدمی ہے، لگتاہے ملک میں 22 کروڑ مشکوک افراد گھوم رہے ہيں یہ سلسلہ ختم ہونا چاہیے۔

بچوں کے ساتھ زیادتی اورچائلڈ لیبرسمیت مخلتف سماجی موضوعات پر آوازاٹھانے والے شہزاد رائے اقوام متحدہ کے خیر سگالی سفیر کی حیثیت سے بھی خدمات انجام دے چکے ہیں۔

شہزاد رائے ” زندگی ٹرسٹ ” کے بینر تلے ملک میں تعلیمی معیار بہتربنانے اور سرکاری اسکولوں میں اصلاحات لانے کے لئے کوشاں ہیں۔ انہیں خدمات کے اعتراف میں 2015 میں تمغہ امتیاز اور 2018 میں ستارہ امتیاز سے نوازا جاچکا ہے۔

FAIZ AHMED FAIZ

Shehzad Roy

Tabool ads will show in this div