شہزاد اکبر نےرکن پنجاب اسمبلی نذیر چوہان کو معاف کردیا

نذیر چوہان نے اپنی غلطی تسلیم کرلی
Aug 03, 2021

nazir chohan

وزیراعظم کے مشیر برائے احتساب شہزاد اکبر نے پنجاب اسمبلی کے ممبر نذیر چوہان کو معاف کر دیا۔

شہزاد اکبر نے اسٹامپ پیپر پر صلح نامہ بھی تحریر کر دیا۔

بیان حلفی کے مطابق نذیر چوہان کی بعد از گرفتاری ضمانت پر کوئی اعتراض نہیں ہوگا۔ نذیر چوہان نے اپنی غلطی تسلیم کرلی ہے اور بے بنیاد الزامات پر معذرت بھی کرلی ہے۔

واضح رہے کہ نفرت انگیز بیان پر شہزاد اکبر نے نذیر چوہان کے خلاف لاہور کے تھانہ ریس کورس میں مقدمہ درج کرایا تھا جس پر انہیں گرفتار کیا گیا۔

لاہور: ایم پی اے نذیر چوہان کا2روزہ جسمانی ریمانڈ منظور

نذیر چوہان نے عدالت سے ضمانت حاصل کی تھی لیکن مچلکے جمع نہ کرانے پر انہیں جیل بھیج دیا گیا تھا۔

ایم پی اے نذیر چوہان کے خلاف تھانہ گرین ٹاؤن میں بھی ایک مقدمہ درج ہے۔ مقدمہ ایس ایچ او گرین ٹاؤن صغیر احمد کی مدعیت میں درج کیا گیا جس میں کار سرکار میں مداخلت اور دھمکیوں سمیت دیگر دفعات لگائی گئیں۔

ایف آئی آر متن کے مطابق آزاد کشمیر الیکشن کے روز نذیر چوہان کوآرڈینیٹر اور 25 نامعلوم افراد کے ہمراہ پولنگ اسٹیشن آئے جہاں ایس ایچ او سے بدتمیزی اور پولنگ اسٹیشن ميں زبردستی گھسنے کی کوشش کی۔

متن کے مطابق پولیس کے روکنے پر جان سے مارنے کی دھمکیاں دیں۔

Shehzad Akbar

NAZIR CHOHAN

Tabool ads will show in this div