اعظم خان فٹ قرار، آخری ٹی20 میں واپسی متوقع

قومی ٹیم کو سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل
فوٹو: پی سی بی

جارح مزاج نوجوان کرکٹر اعظم خان کو پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان ہونے والے آخری ٹی20 کےلیے فٹ قرار دیا گیا۔

اعظم خان سیریز کے چوتھے اور آخری میچ 3 اگست کو گیانا کے پروویڈنس اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔

اس سے قبل ہفتہ کو دونوں ٹیموں کے درمیان دوسرے ٹی20 سے قبل شیڈول ٹریننگ سیشن کے دوران 22 سالہ نوجوان کو سر میں چوٹ لگی تھی جس باعث وہ دو میچز میں شرکت نہیں کرسکے تھے۔

ڈاکٹرز کے فٹ قرار دیئے جانے کے بعد قوی امکانات ہیں کہ اعظم خان آج کے میچ میں قومی ٹیم کا حصہ ہونگے۔

قومی ٹیم کو ویسٹ انڈیز کیخلاف چار میچوں پر مشتمل سیریز میں ایک صفر سے برتری حاصل ہے جبکہ دونوں ٹیموں کے مابین دو میچز بارش کی نذر ہوگئے۔

PakvWI

Azam Khan

Tabool ads will show in this div