ویکسین نہ لگوائی ہوتی توکیاہوتا،عشناشاہ

اداکارہ کرونا وائرس میں مبتلا
فائل فوٹو

کووڈ 19 کی دونوں ویکسین ڈوزلگوانے والی اداکارہ عشناشاہ کرونا وائرس میں مبتلا ہوگئیں۔

اداکارہ نے انسٹاگرام پرفالوورز کو اس حوالے سے بتاتے ہوئے لکھا کہ کئی روز سے بخار تھا جسے میں نے وائرل سمجھا لیکن طبیعت زیادہ خراب ہونے پرٹیسٹ کروایا تو وہ مثبت آیا۔

عشنا نے لکھا 'دونوں ڈوز لگوانے کے باوجود میرا کرونا ٹیسٹ مثبت آیا،میں صحت مند اور مضبوط قوت مدافعت رکھنے والی انسان ہوں لیکن پھر بھی وائرس حملہ آورہوگیا، اس کی علامت خاصی ناخوشگوار ہیں '۔

View this post on Instagram

A post shared by Ushna Shah (@ushnashah)

عشنا نے سب کو ماسک پہننے، ویکسین لگوانے اور تمام تر احتیاطی اقدامات کامشورہ دیتے ہوئے لکھا کہ یہ سوچ کر ہی لرز جاتی ہوں کہ اگرمیں نے ویکسین نہ لگوائی ہوتی تو کیا ہوتا۔ کرونا مذاق نہیں ہے اور اس نئی قسم کوغیرسنجیدگی سے نہ لیں۔

اداکارہ نے حالیہ دنوں کے دوران خود سے رابطے میں رہنے والے تمام افراد کو بھی اپنا ٹیسٹ کروانے کا مشورہ دیتے ہوئے سب کیلئے اچھی صحت کی دعا کی۔

عشنا کی پوسٹ پر تبصرہ کرتے ہوئےصرحااصغر، زرنش خان، میرا سیٹھی، انوشے عباسی،اعجاز اسلم ، سنیتا مارشل سمیت دیگر شوبزساتھیوں نے اداکارہ کی جلد صحتیابی کیلئے نیک خواہشات کااظہارکیا۔

عشنا سے قبل اداکارہ زرنش خان، عدنان صدیقی، سینیئرآرٹسٹ مصطفیٰ قریشی اور ان کی اہلیہ روبینہ قریشی وائرس کا شکار ہوچکے ہیں۔

Ushna Shah

CORONA

COVID-19

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div