کرونا بحران: پاکستان کواضافی فنڈزملنےکا امکان

اضافی فنڈز ترقی پزیر اور غریب ممالک کو ملیں گے

 پاکستان کو کرونا وبا سے پیدا ہونے والے بحران سے نمٹنے کیلیے اضافی فنڈز ملنے کا امکان ہے۔

 آئی ایم ایف کے اعلامیے کے مطابق بورڈ آف گورنرز  کا اجلاس واشنگٹن میں ہوا جس میں آئی ایم ایف کی جانب سے رکن ممالک کو کرونا وبا کے اثرات سے نمٹنے کیلیے اضافی فنڈز دینے کی منظوری دے دی گئی ہے۔ پاکستان کو بھی 2.8 ارب ڈالر ملنے کا امکان ہے۔

اعلامیے کے مطابق ترقی پذیر اور غریب ممالک کو 275 ارب ڈالر فنڈزملیں گے جو کہ کرونا کے باعث پیدا ہونے والے معاشی حالات سے نمٹنے کیلیے مختص کیے گئے ہیں۔ رکن ممالک کیلیے مختص کیے گئے 650 ارب ڈالر کے فنڈز 23 اگست سے دستیاب ہونگے۔

IMF loan

Pakistan IMF

Tabool ads will show in this div