بچی کاریپ وقتل،ملزم کاڈی این اے میچ ہوگیا

کراچی کے علاقے کورنگی میں چھ سالہ بچی کےریپ اور قتل میں پڑوسی ملوث نکلا جس کا ڈی این اے بھی میچ ہوگیا۔
پولیس کے مطابق کورنگی ڈھائی نمبر غوث پاک روڈ پر ایک 6 سالہ بچی 27جولائی کی شب گھر کے باہر سے اغوا ہوگئی تھی جس کے بعد اس کے ساتھ ریپ کرکے اسے موت کے گھاٹ اتار دیا گیا تھا۔
اس حوالے سے پولیس نے مختلف مشتبہ افراد کو حراست میں لے کر ان کے ڈی این اے ٹیسٹ کروائے تھے جس کے ذریعے لڑکی کے پڑوسی ذاکر کا ڈی این اے بچی کے جسم سے ملے نمونے سے میچ ہوگیا۔
بچی کے لاپتہ ہونے کے بعد پولیس نے مبینہ طور پر غیر ذمہ داری کا مظاہرہ کیا تھا جس پر ڈی آئی جی ایسٹ ثاقب اسماعیل میمن کا کہنا ہے کہ ایسے الکاروں کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔
ثاقب اسماعيل نے بتايا کہ ملزم بچی کا پڑوسی ہے اور وہ اسے علاقے میں اس وقت بجلی نہ ہونے کے باعث اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے بچی کو اپنے ساتھ لے گیا تھا۔
بچی کے والد کاکہنا ہے کہ ان کی بیٹی تو دنیا سے چلی گئی لیکن وہ چاہتے ہیں کہ اب کسی اور کی بچی کے ساتھ ايسا نہ ہو۔