عمران خان آج بھارتی وزیراعظم سے ملاقات کریںگے
نئی دہلی: پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان آج نئی دہلی میں بھارتی وزیراعظم نریندرمودی سے ملاقات کرینگے، نریندر مودی نےعمران خان سے ملنے کی خواہش کا اظہارکیا تھا۔
تفصیلات کے مطابق بھارتی وزیراعظم اور پی ٹی آئی چیئرمین کے درمیان ملاقات آج شام ساڑھے 6 بجے متوقع ہے۔ عمران خان دو روزہ دورے پر آج پاکستان سے بھارت روانہ ہوئے تھے۔
واضح رہے کہ عمران خان نریندرمودی کی پالیسی کےخلاف سخت بیان دے چکے ہیں۔
عمران خان کے دورے سے پہلے بھارتی وزیر خارجہ سشما سوراج نے پاکستان میں وزیراعظم نواز شریف اور مشیر خارجہ سرتاج عزیز سے ملاقات کی تھی۔ سماء