شادی کی انوکھی پیشکش پرشہزادرائے کا دلچسپ جواب

گلوکار اور کارکن شہزاد رائے نے سوشل میڈیا پر ایک عجیب و غریب شادی کی تجویز کا دلچسپ جواب دیا۔
شہزاد رائے ٹوئٹرپر گرین ٹی اور مٹھائی کی ایک تصویرشیئرکرتے ہوئے کیپشن میں لکھا تھا'سبز چائے کو ہمیشہ مٹھائی پت ترجیھ دینی چاہیے، کیونکہ زندگی میں جوتھوڑی خوشی مل سکتی تھی وہ بھی نہ ملے'۔
One must always prefer green tea over mithaee, kyoonkay zindagi mein jo thori khushi mil sakti thi, wo bhi na milay pic.twitter.com/iy7qDu5wGw
— Shehzad Roy (@ShehzadRoy) July 31, 2021
اس ٹویٹ کے جواب میں شہزاد رائے کی ایک خاتون مداح نے لکھا ' مجھ سے شادی کر لیں، میں ہرروزآپ کو اپنے خون سے گرین ٹی بنا کردوں گی '۔
اس عجیب و غریب منطق پر شہزاد رائے کا جواب سوشل میڈیا پرخوب وائرل ہورہا ہے۔
Please don’t say such things otherwise people will start calling me vampire ? https://t.co/4FQHc6OewA
— Shehzad Roy (@ShehzadRoy) July 31, 2021
گلوکار نے ٹویٹ کی، 'برائے مہربانی اس طرح کی باتیں نہ کریں، ورنہ لوگ مجھے ویمپائرکہنا شروع کردیں گے'۔
شہزاد رائے کی جانب سے ردعمل پرثناء خان نامی خاتون نے ہمت نہ ہارتے ہوئے مزید لکھا ' اب جواب دے ہی دیا ہے تو شادی بھی کرلیتے ہیں '۔
ab reply dediya hai tou shaadi bhi karlete hain??????
— Sana Khan (@sanaistired) July 31, 2021
یہ پہلا موقع نہیں کہ گلوکار کو سوشل میڈیا پرشادی کی پیشکش کی گئی ہو، اس سے قبل نیدر لینڈ سے تعلق رکھنے والی ایک خاتون بھی اس خواہش کا اظہار کرچکی ہیں۔
بیشتر صارفین نے ویمپائر والے کمنٹ کے بعد سدا بہار شہزاد رائے کا موازنہ کینیڈین اداکار کیانو ریوز سے کیا جو 56 سال کی عمر میں بھی نوجوان دکھائی دیتے ہیں۔