مستونگ: ٹریفک حادثے میں کسٹم آفیسر جاں بحق
حادثے میں ایک اہلکار زخمی بھی ہوا
بلوچستان کے ضلع مستونگ میں ٹریفک حادثے کے دوران کسٹم آفیسر جاں بحق اور اہلکار زخمی ہوگیا۔
لیویز کے مطابق حادثہ تحصیل کردگاپ میں پیش آیا جہاں کسٹم کی گاڑی مخالف سمت سے آنے والے ٹرک سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں گاڑی میں سوار کسٹم آفیسر سلیم طاہر موقع پر جاں بحق جبکہ اہلکار علی محمد زخمی ہوگیا۔
واقعے کے بعد زخمی اہلکار کو نواب غوث بخش اسپتال مستونگ منتقل کردیا گی۔
دوسری طرف ترجمان کوئٹہ کسٹم نے واقعے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ کوئٹہ سے تعلق رکھنے والے سلیم طاہر کسٹم کے انتہائی قابل اور انسان دوست آفیسر تھے۔
مرحوم دالبندین میں بطور ڈپٹی کلیکٹر تعینات تھے اور سرحدی علاقوں کا چارج بھی انکے پاس تھا۔
MASTUNG
تبولا
Tabool ads will show in this div