کراچی میں 9ویکسینیشن سینٹرز 24گھنٹے کھلے رہیں گے

سینٹرز کے نام درج ذیل ہیں
Aug 01, 2021

[video width="640" height="360" mp4="https://i.samaa.tv/wp-content/uploads/sites/11//usr/nfs/sestore3/samaa/vodstore/urdu-digital-library/2020/08/Qasim-Shoomro.mp4"][/video]

سندھ حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ کراچی کے ہر ضلع کا ایک ویکسینیشن سینٹر 24گھنٹے کھلا رہے گا۔

ہیلتھ سیکریٹری قاسم سومرو نے سماء ٹی وی کو بتایا کہ شہر میں 9 ویکسینیشن سینٹر ہر وقت کھلے رہیں گے۔ اسپتالوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ ڈاکٹرز، نرسز اور عملے کی موجودگی یقینی بنائی جائے۔

درج ذیل سینٹرز کے نام

ڈاؤ یونیورسٹی اوجھا کیمپس

خالق خالق دینا ہال

جناح میڈیکل کالج اسپتال

چلڈرن اسپتال نارتھ ناظم آباد

سندھ گورنمنٹ اسپتال نارتھ کراچی

گورنمنٹ قطر اسپتال کورنگی

سندھ گورنمنٹ کورنگی نمبر5 اسپتال

مراد میمن اسپتال ملیر

کراچی ایکسپو سینٹر

قاسم سومرو نے کہا کہ حکومت ڈرائیو تھرو ویکسینیشن کی سہولت کی تیاری بھی کر رہی ہے جبکہ شہر میں مزید 15 نئے سینٹرز بھی کھولے جائیں گے۔

واضح رہے کہ سندھ حکومت کی جانب سے کرونا وائرس کی پابندیوں کو سخت کرنے اور لاک ڈاؤن لگانے کے بعد شہر کے یکسینیشن مراکز پر رش لگ گیا ہے۔

VACCINATION CENTERS

Tabool ads will show in this div