شنیرااکرم رینجرز اورپولیس فورس میں شمولیت کی خواہشمند

مجرموں کوپکڑنےسےزیادہ کوئی چیزخوشی نہیں دےسکتی
[caption id="attachment_2343339" align="alignnone" width="800"] تصویر: شنیرااکرم/انسٹاگرام[/caption]

شنیرااکرم پولیس فورس اوررینجرزمیں شمولیت اختیار کرنے کی خواہشمند ہیں تا کہ وہ عصمت دری کرنے والوں کو خود پکڑ سکیں۔

ٹوئٹرپر شنیرا نے کراچی کےعلاقے کورنگی میں ریپ کے بعد قتل کی جانے والی 6 سالہ بچی کےوالد کا ویڈیو کلپ شیئرکیا جسے لوڈ شیڈنگ کے دوران اندھیرے میں گھر سے باہر کھیلتے ہوئے اغوا کر لیا گیا تھا۔

شنیرا نے لکھا' میری بیٹی کی عمر کی یہ چھوٹی سی بچی کھیلنے کیلئے باہر گئی تھی اور کبھی واپس نہیں آئی'۔

افسوسناک واقعے پر غم وغصے کا اظہارکرتے ہوئے شنیرا نے لکھا 'مجھے بتانا بند کریں کہ یہ ہرجگہ ہوتا ہے۔ یہ میرے گھرسے 20 منٹ کے فاصلے پرہوا، یہ میرے شہر میں ہوا یہ پاکستان میں ہورہا ہے۔ اور میں اسے نظر اندازکرنے سے انکار کرتی ہو'۔

شنیرا کے مطابق ان شکاریوں کا واحد مقصد بچوں کی عصمت دری اور انہیں قتل کرنا ہے۔

ایک اور ٹویٹ میں سابق کرکٹ کپتان کی اہلیہ نے لکھا کہ ' سیاست میں جانا بھول جائیں ، میں پولیس فورس اور رینجرزمیں شامل ہونا چاہتی ہوں تاکہ ان درندوں کو خود پکڑ سکوں ، اس کے علاوہ مجھے کوئی چیز خوشی نہیں دے سکتی '۔

شنیرا اکثر پاکستان میں گھریلو اور جنسی تشدد کے حوالے سے آواز بلند کرتے ہوئے خواتین ، بچوں اور جانوروں کے تحفظ کا مطالبہ کرتی رہتی ہیں۔

Tabool ads will show in this div