اعظم خان انجری کا شکار
دوسرے،تیسرے ٹی20 سے باہر

اعظم خان ویسٹ انڈیز کے خلاف دوسرے اور تیسرے ٹی20 انٹرنیشنل میچ سے باہر ہوگئے۔
مڈل آرڈر بیٹسمین اعظم خان ٹریننگ سیشن کے دوران سر پر گیند لگنے کے باعث ویسٹ انڈیز کے خلاف دوسرے اور تیسرے ٹی20 انٹرنیشنل میچ سے باہر ہوگئے ہیں۔
اعظم خان کو جمعے کے روز نیٹ سیشن کے دوران سر پر گیند لگنے کے باعث اسپتال لے جایا گیا تھا، جہاں ان کا سی ٹی اسکین کیا گیا۔ کرکٹر کی انجری کا جائزہ لینے کے بعد نیورو سرجن نے انہیں مزید 24 گھنٹوں کے لیے اسپتال میں رکھنے کا فیصلہ کیا۔
واضح رہے کہ پیر کو اعظم خان کی انجری کا دوبارہ جائزہ لیا جائے گا، جس کے بعد ہی سیریز کے چوتھے اور آخری ٹی20 انٹرنیشنل میچ کے لیے ان کی دستیابی کا فیصلہ کیا جائے گا۔