کرونا ويکسينيشن: کراچی کے ايکسپو سينٹر میں رش

عوام کی لمبی لائنیں لگ گئیں
Jul 31, 2021
[video width="640" height="360" mp4="https://i.samaa.tv/wp-content/uploads/sites/11//usr/nfs/sestore3/samaa/vodstore/urdu-digital-library/2020/07/KHI-EXPO-RUSH-2400-PKG-30-07-Umair.mp4"][/video]

کرونا وائرس کی مہلک وبا کے باعث کراچی والوں ميں خوف کی لہر دوڑ گئی، ملک کے سب سے بڑے ويکسينيشن سينٹر ميں لمبی لائنیں لگ گئیں۔

کراچی کے ايکسپو سينٹر ميں بنائے گئے ويکسينيشن سينٹر میں کرونا کی مہلک وبا سے بچنے کےلیے دوسرے روز بھی عوام کی بڑی تعداد پہنچی۔ لائنوں میں ايس او پيز پر عملدآمد نہيں ہورہا۔

ايکسپو سينٹر میں کرونا ويکسينيشن کےلیے خواتین اور مردوں کی لمبی قطاریں دیکھنے میں آئی جبکہ شہریوں کی بڑی تعداد نے شکوہ کیا کہ حکام کو چاہیے وہ سینٹرکو مزید وسیع کریں۔

دوسری جانب کرونا ويکسينيشن کيلئے آنيوالوں نے ايس او پيز کو مکمل نظر انداز کردیا۔

اس سے قبل ایکسپو سینٹر میں ويکسينيشن کرانےوالوں کے رش کے باعث ويکسين ميں کمی آئی تھی تاہم انتظاميہ کا کہنا ہے اب ويکسين آگئی ہے۔

Expo Center

COVID NEWS

Covid Vaccination

Tabool ads will show in this div