خضدار: وڈھ میں خسرہ کی وباء سے 2 بچے جاں بحق
درجنوں بچے متاثر بھی ہوئے ہیں

خضدار کی تحصیل وڈھ میں خسرہ کی وباء سے 2 بچے جاں بحق اور درجنوں متاثر ہوگئے۔
خضدار کے علاقے وڈھ میں واقع درکھالہ مینگلی نیو آباد میں خسرہ کی وباء شدت اختیار کرگئی، 2 کمسن بچے جاں بحق جبکہ درجنوں متاثر ہوگئے۔
جاں بحق بچوں میں جاوید احمد ولد محمد حمزہ اور مجیب ولد عبدالصمد لانگو شامل ہیں، دونوں بچوں کی عمریں ایک سے 2 سال کے درمیان ہیں۔
رپورٹ کے مطابق خسرہ کی وباء سے ایک مہینے قبل بھی خضدار کے علاقے کھٹان اور وڈھ میں دو بچے جاں بحق ہوئے تھے۔
مکینوں نے حکام بالا سے اپیل کی ہے کہ جلد سے جلد امدادی ٹیمیں علاقے میں بھیج کر بچوں کو علاج کی سہولت فراہم کی جائے۔
KHUZDAR
تبولا
Tabool ads will show in this div