خواتین کی تصویریں کھینچنے والا امام مسجد گرفتار

بلیک میلنگ کا بھی الزام، مقدمہ درج

فيصل آباد ميں مبينہ طور پر خواتين کی تصاوير بنا کر انہیں بليک ميل کرنے والے امام مسجد کو  گرفتار کرليا گيا۔

پولیس کے مطابق ملزم راہ چلتی خواتين کی تصاوير بناتا تھا، جس کے بعد وہ خواتین کو بلیک میل بھی کرتا تھا۔

پولیس نے ملزم کو گرفتار کرکے اس کے موبائل کے میموری کارڈ سے خواتین کی تصاویر بھی برآمد کرلیں۔ امام مسجد کیخلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔

Tabool ads will show in this div