عائزہ خان کے ڈرامے پر شرمیلا فاروقی بھی ناراض

مجھ پر بھروسہ کریں،ہراسانی حقیقت ہے، شرمیلا فاروقی

پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما اور رکن سندھ اسمبلی شرمیلا فاروقی ہم ٹی وی چینل پر نشر کیے جانے والے ڈرامے ’ لاپتہ ‘ کے وائرل ہونے والے کلپ کو دیکھ ناراض ہوگئیں ۔

عائزہ خان کے نئے ڈرامے ‘ لاپتہ ‘ کی پہلی قسط کو نشرہوتے ہی ہراسانی جیسے حساس موضوع پرلاپرواہی دکھانے سے ڈرامے کو تنقید کا سامنا ہے۔

شرمیلا فاروقی نے ٹوئٹر پر ہم ٹی وی چینل سے نشر ہونے والے پاکستانی ڈرامے ’لاپتہ‘ کے ایک سین میں خواتین کو بلیک میلنگ اور ہراساں کرنے کو حربے کے طور پر استعمال کرتے ہوئے دکھانے پر مایوسی کا اظہار کیا ہے۔

شرمیلا فاروقی نے کہا کہ مجھ پر بھروسہ کریں، ہراسانی حقیقت ہے ،یہ کوئی مذاق نہیں ہے بلکہ یہ تکلیف دہ ہے اور آپ کو تباہ کر دیتا ہے۔

انہوں نے مزید لکھا کہ یہ وقت ہے کہ ہم اپنی خواتین کو درپیش مسائل کی طرف سنجیدگی ظاہرکریں ۔

یاد رہے کہ پہلی قسط کا ایک کلپ سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہے جس میں گیتی کومحلے کے دکاندارسے سودا لیتے ہوئے دکھایاگیا ہے اورپچھلے بقایا جات کی ادائیگی کے مطالبے پر وہ بطور ٹک ٹاکر سوشل میڈیا پاوردکھانے کی دھمکی دیتے ہوئے الزامات پرمبنی ویڈیو بنانا شروع کردیتی ہیں جس پردکاندار گھبراکرپیسوں کے مطالبے سے دستبردارہوجاتا ہے۔

Sharmila Farooqui

Ayeza Khan

Tabool ads will show in this div