بھارتی ناظم الامور کی دفتر خارجہ طلبی، پاکستان کا شدید احتجاج

آزاد کشمیر انتخابات پر تمام الزامات مسترد
Jul 30, 2021
[caption id="attachment_1922916" align="alignright" width="800"]Foreign office فائل فوٹو[/caption]

پاکستان نے آزاد کشمیر انتخابات سے متعلق بھارتی وزارت خارجہ کے بے بنیاد بیانات پر بھارتی ناظم الامور کو دفتر خارجہ طلب کر کے بیانات کو مسترد کرتے ہوئے سخت احتجاج ریکارڈ کرایا۔

ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے آزاد کشمیر انتخابات سے متعلق بھارتی وزارت خارجہ کے بے بنیاد بیانات کو مسترد کرتے ہیں۔

پاکستان کی جانب سے آزاد کشمیر انتخابات سے متعلق بیانات پر بھارتی ناظم الامور کو اپنا احتجاج ریکارڈ کرایا گیا۔ انہوں نے کہا کہ مقبوضہ جموں و کشمیر کے حوالے سے پاکستان کا مؤقف واضح ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ کا مزید کہنا ہے بھارت مقبوضہ کشمیر میں غیر قانونی قبضے کے حقائق چھپا نہیں سکتا، بھارت نے اپنے گھناؤنے ڈیزائن کی تکمیل کی خاطر مقبوضہ کشمیر میں دہائیوں سے انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی کی۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ آزاد کشمیر کے عوام آزادانہ انتخابات سے مستفید ہو رہے ہیں، جب کہ مقبوضہ کشمیر بھارتی قبضے میں خون میں نہایا ہوا ہے۔

FOREIGN OFFICE

Tabool ads will show in this div