عثمان مرزا 10ستمبر تک پولیس کے تحویل میں رہیں گے
لڑکا اور لڑکی تشدد کیس
[caption id="attachment_2342634" align="alignnone" width="800"]
فوٹو: عثمان مرزا[/caption]

اسلام آباد ای الیون میں لڑکا اور لڑکی تشدد کیس میں مرکزی ملزم عثمان مرزا اور دیگر 10ستمبر تک پولیس کی تحویل میں رہیں گے۔
جمعہ 30جولائی کو کیس کے مرکزی ملزم عثمان مرزا سمیت سات ملزمان کو 14روزہ جوڈیشل ریمانڈ مکمل ہونے پر سخت سیکیورٹی میں جوڈیشل مجسٹریٹ وقار گوندل کی عدالت میں پیش کیا گیا۔
پولیس نے باقی ملزمان کے پرچہ ریمانڈ بھی پیش کر دیے۔
وکیل ملزمان نے جیل میں ملاقات کے لیے درخواست دائر کرتے ہوئے کہا کہ ملزمان کو ادویات اور کپڑے نہیں دیے جا رہے۔
اس دوران جج نے پوچھا کہ کیا ادریس قیوم بٹ پر کوئی اور مقدمہ بھی ہے۔ جس پر وکیل نے بتایا کہ لڑائی جھگڑے کا مقدمہ تھا جس کا راضی نامہ ہو چکا ہے۔
عدالت نے پولیس سے آئندہ سماعت تک مقدمہ چالان جمع کرانے کی ہدایت کرتے ہوئے سماعت 10ستمبر تک ملتوی کر دی۔