پشاور میں دھماکا، پولیس اہلکار جاں بحق

پولیس اور امدادی ٹیمیں جائے وقوعہ پر روانہ

PSH Blast Stills 30-072

پشاور کے علاقے حیات آباد کی کارخانوں مارکیٹ میں دھماکے سے پولیس اہلکار جاں بحق ہوگیا۔

پولیس کے مطابق علاقے کو گھیرے میں لے لیا گیا ہے جبکہ جائے وقوعہ پر پولیس اور امدادی ٹیمیں روانہ کر دی گئی ہیں۔

سی سی پی او کا کہنا ہے کہ دھماکے کی نوعیت کا اندازہ لگایا جا رہا ہے اور شواہد اکھٹے کیے جا رہے ہیں۔ بی ڈی یو کی ٹیم جائے وقوعہ پر موجود ہے۔

دھماکے کے قریب ہی پولیس کا ایک موبائل یونٹ تھا۔ دھماکے سے اہلکار اور راہگیر زخمی ہوا۔

دھماکا تاج بازار کے ساتھ ہی ہوا جہاں پولیس کرونا وائرس ایس او پی کی خلاف ورزیوں کو روکنے کے لیے گشت پر تھی۔

Tabool ads will show in this div