تجارت کےفروغ کیلئےایشائی ترقیاتی بینک گارنٹی دےگا
ایشیائی ترقیاتی بینک اور دبئی اسلامی بینک کے درمیان معائدہ

ایشیائی ترقیاتی بینک اور دبئی اسلامی بینک کے درمیان معاہدہ طے ہوگیا، جس کے مطابق اے ڈی بی پاکستان میں تجارت کے فروغ کیلیے گاریٹیز فراہم کرے گا۔
اعلامیے کے مطابق ایشیائی ترقیاتی بینک کی جانب سے ٹریڈ اینڈ سپلائی چین فنانس پروگرام کےتحت پاکستان میں تجارت کے فروغ کیلیے گارنٹیز فراہم کی جائیں گی۔ اس پروگرام کے تحت پاکستان کو اب تک 17.3 ارب ڈالر کی تجارتی امداد اسٹیل، کھاد اور مشینری سمیت مختلف شعبوں کیلیے فراہم کی جاچکی ہے اور اس سلسلے میں 5 ہزار 891 ٹرانزیکشنز کی جاچکی ہیں۔
اے ڈی بی کے مطابق دبئی اسلامک بینک پاکستان لمیٹڈ کی شمولیت سے تجارت کو مزید فروغ ملے گی اور چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروبار کو عالمی تجارت کے ساتھ منسلک کرنے میں مدد فراہم کی جائے گی۔