تعمیراتی شعبے کی ترقی میں سندھ حکومت رکاوٹ ہے،فرخ حبیب
وزير مملکت فرخ حبيب نے سندھ ميں تعميراتی شعبے کی ترقی ميں مراد علی شاہ کی حکومت کو رکاوٹ قرار دے ديا۔ کہتے ہيں سندھ ميں سرمايہ کار شکايت کررہے ہيں کہ صوبائی حکومت منصوبوں کی منظوری نہيں دے رہی۔
وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات فرخ حبیب نے سندھ میں تعمیراتی شعبے کی ترقی میں مراد علی شاہ حکومت کو رکاوٹ قرار دے دیا۔
انہوں نے کہا کہ 15 ماہ کے دوران 400 ميں سے صرف 90 منصوبے منظور ہوئے، سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی ديمک کا شکار ہے، جب تک پيسے نہ دو کام نہيں ہوتا۔
انہوں نے کہا کہ سرمایہ کار شکایت کررہے ہیں کہ صوبائی حکومت منصوبوں کی منظوری نہیں دے رہی، منصوبے منظور ہوجائيں تو لاکھوں نوکرياں پيدا ہوں گی۔
وفاقی حکومت نے ملک بھر میں نیا پاکستان ہاؤسنگ اسکیم کے تحت غریبوں کیلئے سستے گھروں کی تعمیر کا منصوبہ بنایا تھا، جس کے تحت پنجاب اور خیبرپختونخوا کے مختلف شہروں میں تعمیرات جاری ہیں۔