نور جہاں کے گانے کا چربہ: نورا فتیحی کا ڈانس وائرل

یہ گانا بالی ووڈ فلم ’بھوج: دی پرائیڈ آف انڈیا’ کیلئے فلمایاگیاہے

بھارت نے میڈیم نور جہاں کے گانے چربہ بناڈالا تاہم پاکستانی گانے’ظالماں کوکا کولا پلا دے ‘پر بھارتی اداکارہ نورا فتیحی کا ڈانس انٹرنیٹ پر وائرل ہوگیا۔

گانے کے ریلیز کے ایک دن کے اندر ہی اسے ایک کروڑ سے زائد شائقین اس سے لطف اندوز ہو چکے ہیں۔

بہرحال یہ گانا 1986 میں پاکستان کی مشہورگلوکارہ میڈم نور جہاں نے پنجابی فلم ’چن تے سورما‘ کے لیے گایاتھا اور بھارت نے اسے کاپی کیا ہے۔

بعد ازاں اس گانے کو 2016 میں پاکستانی گلوکاروں میشا شفیع اورعمیر جسوال نے دوبارہ تیارکرکے گایا تھا۔

[iframe width="100%" height="435" frameborder="0" scrolling="no" marginheight="0" marginwidth="0" src="https://www.youtube.com/embed/M2AR9200nZw"]

اب یہ گانا بالی ووڈ فلم ’بھوج: دی پرائیڈ آف انڈیا’ کیلئے فلمایاگیا جس میں اجے دیوگن ، سنجے دت ، نورا فتحی ، سوناکشی سنہا سمیت دیگراداکار شامل ہیں۔ ابھیشیک دودھیا کی ہدایتکاری میں بننے والی یہ فلم 13 اگست کو او ٹی ٹی پلیٹ فارم ڈزنی پلس ہاٹ اسٹار پر ریلیز ہوگی۔

[iframe width="100%" height="435" frameborder="0" scrolling="no" marginheight="0" marginwidth="0" src="https://www.youtube.com/embed/t6n-BVCelnU"]

نورا فتحی کی حیرت انگیز ادائوں اور ڈانس کے ساتھ شرییا گھوشل کی آواز میں گائے گئے اس گانے کو شائقین نے بے حد پسند کیا ہے ۔

NOOR JAHAN

nora fatehi

COCA COLA PILA DE

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div