کراچی: سمندر کنارے لوگوں کی اُمیدوں پر پانی پھر گیا
کلفٹن سی ویو جانے والوں کو مایوسی کاسامنا
کراچی میں پولیس نے ساحل پر پھنسے جہاز کو دیکھنے کیلئے لوگوں کا تانتا بندھ جانے کے باعث سی ویو کلفٹن والی شاہراہ بند کردی۔ شہر میں موسم خوشگوار ہونے پر شہریوں نے سی ویو کا رخ کرنا شروع کیا جس کا ایک مقصد اس غیر ملکی بحری جہاز کو بھی دیکھنا تھا جو 18 جولائی سے ساحل پر پھنسا ہوا ہے تاہم پولیس نے لوگوں کو آگے بڑھنے نہیں دیا جس پر انہیں خاصی مایوسی ہوئی۔ دیکھیے رپورٹ۔