سبزی اور فروٹ منڈیوں میں داخلے کیلئے ویکسین سرٹیفیکیٹ لازمی قرار

بزرگوں اور بچوں کے داخلے پر پابندی

کرونا کے بڑھتے کیسز کے باعث سندھ میں سبزی اور پھل منڈیوں میں ویکسین کارڈ کے بغیر داخلے پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔ کراچی، حیدرآباد اور شکارپور مییں سبزی منڈیوں میں ویکسی نیشن سینٹر بھی قائم کر دئیے گئے۔

صوبائی وزیر زراعت سندھ اسمائیل راہو کا کہنا ہے کہ کرونا کے بڑھتے کیسز کے باعث سندھ بھر کی سبزی اور پھل منڈیوں میں ویکسینیشن کارڈ کے بغیر داخلے پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔

کراچی ، حیدرآباد اور شکار پور کی منڈیوں میں عارضی ویکسینیشن سینٹرز قائم کر دئیے گئے ہیں، جہاں اب تک ڈھائی سو سے زائد آڑھتیوں اور بیوپاریوں کو کرونا ویکسین لگائی گئی ہے۔

محکمہ زرعات کے افسران کی جانب سے تمام تر سبزی منڈیوں میں کرونا ویکسین اور سماجی فاصلہ رکھنے کی آگاہی مہم بھی چلائی جا رہی ہے۔

تمام مارکیٹس کمیٹی کے چیئرمینز اور محکمہ زراعت کے افسران ایس او پیز پرعمل درآمد کروانے کے مجاز ہیں۔ جب کہ شہری بزرگوں اور بچوں کو سبزی منڈیوں میں لانے پر بھی پابندی لگائی گئی ہے۔

sabzi mandi

COVID

Tabool ads will show in this div