انٹرا پارٹی الیکشن نہ کروانے پر وزیراعظم کو شوکاز نوٹس

الیکشن کمیشن نے 14روز میں جواب طلب کرلیا
[caption id="attachment_2280559" align="alignnone" width="800"]imran-khan فوٹو: عمران خان/فیس بک[/caption]

انٹرا پارٹی الیکشن نہ کروانے پر الیکشن کمیشن نے وزیراعظم عمران خان کو شوکاز نوٹس جاری کر دیا۔

الیکشن کمیشن نے وزیراعظم سے 14روز کے اندر جواب طلب کرلیا۔

وزیراعظم کو نوٹس میں کہا گیا ہے کہ انٹرا پارٹی الیکشن نہ کرانے پر کیوں نہ پارٹی کا انتخابی نشان واپس لے لیا جائے۔

پی ٹی آئی نے 13جون 2021 کو انٹرا پارٹی الیکشن کی تفصیلات ای سی پی کو دینی تھیں۔ الیکشن ایکٹ کے تحت تمام سیاسی جماعتیں مقررہ وقت پر انٹرا پارٹی انتخابات کرانے کی پابند ہیں۔

نوٹس میں کہا گیا کہ جواب جمع کرانے کے صورت میں مزید کارروائی کی جائے گی۔

ECP

IMRAN KHAN

show-cause notice

Tabool ads will show in this div