مری،تریٹ کے قریب بس کھائی میں گر گئی،5مسافر جاں بحق،23 زخمی
اسٹاف رپورٹ
مری : مری سے اسلام آباد آنے والی مسافر کوچ تریٹ کے قریب بریک فیل ہونے سے گہری کھائی میں جاگری، حادثے میں 5 افراد جاں بحق اور 23 زخمی ہوگئے۔
مری کے قریب ٹریفک کا المناک حادثہ اس وقت پیش آیا جب مسافر کوچ بریک فیل ہونے کے باعث 300 فٹ گہری کھائی میں جاگری، حادثے میں 5 افراد جاں بحق اور 17 زخمی ہوگئے۔
پولیس کے مطابق گاڑی میں 28 مسافر سوار تھے، ان میں سے 2 موقع پر دم توڑ گئے جبکہ 3 افراد پمز اسپتال اسلام آباد میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے۔
افسوسناک حادثے میں 8 خواتین اور 7 بچوں سمیت 23 مسافر زخمی ہوئے، جنہیں پمز منتقل کردیا گیا، 4 زخموں کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔ سماء