بختاوربھٹو نے محمود چوہدری کی سالگرہ خاص بنادی

بختاور بھٹوزرداری نے اپنے نصف بہترمحمودچوہدری کی سالگرہ پر کچھ خاص اہتمام کیا جس پر محمود چوہدری اہلیہ کے مشکورہیں۔
محمود چوہدری نے گزشتہ روز اپنی 33ویں سالگرہ منائی۔
انسٹااسٹوریزپرانہوں نے اہلیہ کی جانب سے اپنی سالگرہ کیلئے آرڈرپربنوائے جانے والے خصوصی کیک اور کمرے کی سجاوٹ کی تصاویر فالوورز کیلئے شیئرکیں اور بختاور کا شکریہ ادا کیا۔
تصاویرمیں کمرے کی چھت رنگا رنگ غباروں سے سجی ہے جبکہ ٹیبل پرپھول اور رینبو کیک رکھے ہیں۔
بختاور نے بھی اپنی انسٹااسٹوریز میں کیک کی تصاویرشیئرکیں۔
کیا بختاور کا عروسی جوڑا سونے کی تاروں اورہیروں سے سجا تھا؟
اس جوڑی کی شادی 29 جنوری کو کراچی کے بلاول ہاوس ہوئی تھی۔
انگلینڈ کی یونیورسٹی آف ایڈنبرگ سے انگلش میں ماسٹرز آنرز کی ڈگری لینے والی بختاور کے شوہرمحمود چوہدری کے والدین محمد یونس اور والدہ ثریا بیگم کا تعلق لاہور سے ہے۔ محمود چوہدری 5 بہن بھائیوں میں سب سے چھوٹے اور دبئی میں رہائش پزیر ہیں ۔ انہوں نے یونیورسٹی آف ڈرہم سے قانون کی تعلیم حاصل کی ہے۔