شاہراہ قراقرم، شاہراہ بابوسر ٹریفک کیلئے بحال

دونوں شاہراہیں گزشتہ رات کو بند ہوئی تھی
Jul 29, 2021
فوٹو: سماء/اسماعیل شیخ
فوٹو: سماء/اسماعیل شیخ
[caption id="attachment_2341734" align="alignnone" width="800"]Karakoram highway فوٹو: سماء/اسماعیل شیخ[/caption]

گلگت میں لینڈ سلائیڈنگ کے باعث بند ہونے والی شاہراہ قراقرم اور شاہراہ بابوسر ٹریفک کے لیے بحال کر دی گئی۔

ڈپٹی کمشنر ديامر کے مطابق لینڈ سلائیڈنگ اور سيلابی ريلے سے دونوں شاہراہیں رات کو بند ہوئی تھی۔ پھنسے ہوئے سیاح اپنے سفر پر روانہ ہوگئے۔

اس دوران سیاحوں کو خوراک اور طبی امداد بھی دی گئی۔

واضح رہے کہ ایک ہفتہ قبل بھی شديد بارشوں اور لينڈ سلائيڈنگ کے باعث شاہراہ قراقرم بند ہوگئی تھی جسے کئی روز کی کوششوں کے بعد کھولا گیا۔

Karakoram Highway

Tabool ads will show in this div