شمالی وزیرستان: فائرنگ سے دو قبائلی رہنماء قتل
پولیس واقعے کا باریک بینی سے جائزہ لے رہی ہے
شمالی وزیرستان کے علاقے میران شاہ میں سرگرداں چوک کے قریب نامعلوم افراد کی فائرنگ سے دو قبائلی رہنماء جاں بحق ہوگئے۔
جاں بحق ہونے والے قبائلی رہنماؤں کی شناخت ملک صاحب رحمان اور ملک خیر اللہ کے نام سے ہوئی۔
واقعے کے بعد فیلڈر گاڑی میں سوار مسلح افراد فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے جبکہ میران شاہ اسپتال میں پوسٹ مارٹم کے بعد میتیں ورثاء کے حوالے کر دی گئیں۔
ڈی پی او شفیع اللہ گنڈاپور کے مطابق پولیس واقعے کا باریک بینی سے جائزہ لے رہی ہے اور واقعے کی تفتیش جاری ہے۔ ملزمان کی گرفتاری کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔