عائزہ خان کا کرونا ویکسین سرٹیفکیٹ پر تنقیدکاجواب

اداکارہ نے بتایا کہ یہ کیوں اہم ہے
تصویر: عائزہ خان/انسٹاگرام

عائزہ خان نے کرونا ویکسین سرٹیفکیٹ پوسٹ کرنے سے متعلق تنقید کرنے والے افراد کیلئے ایک پیغام دیا ہےجنہیں لگتا ہے کہ اداکارہ کو ایسا کرنے کی کیا ضرورت تھی۔

عائزہ کی پوسٹ پر ان کے ایک فالوور نے تبصرہ کرتے ہوئے لکھا تھا کہ ویکیسن لگوانے کے بعد دنیا کو بتانا لازمی تھا کیا جس پراداکارہ نے جواب دیا کہ بطور ایک شہری ویکسین لگوانا ہماری ذمہ داری ہے۔

View this post on Instagram

A post shared by Ayeza Khan (@ayezakhan.ak)

اداکارہ کے مطابق بطور ایک انفلوئنسر ان کی ذمہ داری ہے کہ وہ سب کو یاد دلائیں کہ ویکسین لگوائیں کیونکہ ان کی زندگیاں اہمیت رکھتی ہیں۔ کرونا کے بڑھتے ہوئے کیسز کے بعد حکومت نے ایک بار پھرلاک ڈاون لگانا شروع کردیا ہے۔

عائزہ نے لکھا ' ہمارے بچے اسکول نہیں جا رہے، لوگ اپنی ملازمت سے محروم ہو رہے ہیں ،کاروباربند ہو رہے ہیں اورپھر بھی ہم ہرچیزسےلاعلم ہیں'۔

اداکارہ نے تنقید برائے تنقید کرنے والے افراد کو مشورہ دیا کہ جو لوگ میری جانب سے سرٹیفکیٹ شیئرکرنے پرسوالات اٹھا رہے تھے ، اسطرح کے تبصرے کرنا بند کر کے ویکسین لگوائیں کیونکہ بغیر سرٹیفکیٹ دکھائے انہیں کہیں بھی جانے کی اجازت نہیں ہوگی۔

عائزہ کے شوہراداکار دانش تیمور نے بھی انسٹاگرام پوسٹ میں فالوورز کوبتایا کہ وہ بھی ویکسین لگوا چکے ہیں۔

اداکارہ کا کا آنے والاڈرامہ ‘ لاپتہ’ ہے جس میں وہ گیتی پرنسس نامی ٹک ٹاکرکا کردار نبھا رہی ہیں۔

danish taimoor

Ayeza Khan

CORONA

COVID-19

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div