سابق رکن اسمبلی جمشید دستی نےنکاح کرلیا

تقریب سابق ایم پی اے کےگھر پر منعقد ہوئی
Jul 29, 2021

سابق ممبر قومی اسمبلی جمشید دستی نے نکاح کرلیا، نکاح کی سادہ سی تقریب میں پشاور کے ایک گھر میں منعقد ہوئی۔

مظفرگڑھ سے سابق ممبر قومی اسمبلی اور چیئرمین عوامی راج پارٹی جمشید دستی کے نکاح کی تقریب گزشتہ روز پشاور میں منعقد ہوئی، سادہ سی تقریب میں جمشید دستی کے قریبی دوستوں نے شرکت کی۔

سابق رکن اسمبلی کے قریبی رشتہ داروں کے مطابق  ان کا نکاح پشاور سٹی کے رہائشی مہمند قبیلے کی لڑکی سے ہوا ہے، جمشید دستی کا نکاح دوستوں کے مشورے سے کیا ہے اور اہلیہ کو 10 ہزار حق مہر لکھ کردیا۔

جمشید دستی کی اہلیہ نے گومل یونیورسٹی سے بائیو کیمسٹری میں بی ایس کیا ہوا ہے جمشید دستی کا کہنا ہے ملک بھر سے دوستوں کی مبارکباد آرہی ہیں آج خوشی کا دن ہے لیکن دکھ بھی ہے والدہ کی خواہش تھی کہ وہ اپنے ہاتھوں سے شادی کرائیں گی۔

خیبر پختونخواہ میں شادی کا مقصد ایک دوسرے کو جوڑنا یے جبکہ وہ مارچ 2022ء میں رخصتی کا ارادہ رکھتے ہیں۔

arrests in Punjab

Tabool ads will show in this div