لاہور: ایم پی اے نذیر چوہان کا2روزہ جسمانی ریمانڈ منظور

ملزم کو دوبارہ 31جولائی کو پیش کرنے کا حکم
Jul 29, 2021

nazir chohan

لاہور کی مقامی عدالت نے پاکستان تحریک انصاف کے گرفتار ایم پی اے نذیر چوہان کا دو روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرتے ہوئے ایف آئی اے کے حوالے کردیا۔

جمعرات 29جولائی کو ایف آئی اے سرائبر کرائم ٹیم کی جانب سے گرفتار کیے گئے حکومتی ایم پی اے نذیر احمد چوہان کو ضلع کچہری میں پیش کیا گیا۔ جوڈیشل مجسٹریٹ یوسف عبد الرحمن نے جسمانی ریمانڈ کی درخواست پر سماعت کی۔

ایف آئی اے نے عدالت کو بتایا کہ ملزم نے وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے احتساب شہزاد اکبر پر سوشل میڈیا پر نفرت پھیلائی، ملزم سے سوشل میڈیا اکاؤنٹس کی ریکوری عمل میں لانی ہے لہذا چودہ روز تک جسمانی ریمانڈ دیا جائے۔

عدالت نے دلائل مکمل ہونے پر ایم پی اے نذیر چوہان کو دو روزہ جسمانی ریمانڈ پر ایف آئی اے کے حوالے کر دیا اور ہدایت کی کہ 31جولائی کو ملزم کو دوبارہ عدالت پیش کیا جائے۔

نذیر چوہان کو گزشتہ روز لاہور کی جیل سے رہا ہونے کے بعد ایف آئی اے نے گرفتار کیا تھا۔

عدالتی کارروائی کے بعد ایف آئی اے حکام ایم پی اے نذیر چوہان کو سخت سیکیورٹی میں کمرہ عدالت سے لیکر واپس روانہ ہوگئے۔

NAZIR CHOHAN

Tabool ads will show in this div