ایل اے16 باغ کے 4پولنگ اسٹیشنز پر دوبارہ پولنگ شروع

نشست پر پی ٹی آئی کو برتری حاصل تھی
Jul 29, 2021
Elections فائل فوٹو

آزاد کشمیر کی نشست ایل اے16 باغ کے 4پولنگ اسٹیشنز پر پولنگ دوبارہ شروع ہوگئی جوکہ شام 5بجے تک بغير وقفے کے جاری رہے گی۔

ایل اے16 کے 163پولنگ اسٹیشن پر پی ٹی آئی امیدوار سردار میر اکبر خان کو پیپلزپارٹی پر برتری حاصل تھی۔ مسلم کانفرنس کے امیدوار جاوید خلیل پی ٹی آئی امیدوار کے حق میں دستبردار ہوگئے ہیں۔

انتخابات کے روز 2پولنگ اسٹیشنز پر بدنظمی سے بیلٹ پیپرز جلا دیے گئے تھے جبکہ 2پولنگ اسٹیشنز پر پولنگ ہی نہیں ہوسکی تھی جس کے بعد نتیجہ روک کر دوبارہ پولنگ کا فیصلہ کیا گیا تھا۔

چاروں پولنگ اسٹیشن حساس ترین قرار دیے گئے ہیں جہاں سیکيورٹی انتہائی سخت ہے۔

آزاد کشمیر الیکشن: تحریک انصاف کوایوان میں سادہ اکثریت حاصل

واضح رہے کہ 25جولائی کو ہونے والے آزاد کشمیر کے انتخابات میں تحریک انصاف 45 میں سے 25 نشستیں حاصل کرنے میں کامیاب ہوگئی تھی۔

آزاد کشمیر الیکشن کمیشن کی ویب سائٹ کے مطابق پیپلزپارٹی 11، مسلم لیگ ن 6، مسلم کانفرنس اور جموں کشمیر پیپلزپارٹی ایک ایک نشست حاصل کرسکیں۔

پاکستان تحریک انصاف کو حکومت بنانے کے لیے سادہ اکثریت حاصل ہے۔

ELECTION

LA16 BAGH

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div