دریائے سندھ کے نشیبی علاقوں میں سیلاب کا خطرہ،الرٹ جاری

تربیلا ڈیم کے اسپل ویز کھولنے کے بعد دریائے سندھ کے نشیبی علاقوں میں سیلاب کا الرٹ جاری کردیا گیا ہے۔
حکام کے مطابق بروز بدھ 28 جولائی کو صوابی کے تربیلا ڈیم میں پانی کی سطح 1502 فٹ تک پہنچ گئی تھی، جس کے بعد ڈیم میں گنجائش سے زیادہ پانی نہ رکنے کے باعث ڈیم کے اسپل ویز کھولے گئے۔
انتظامیہ کا کہنا ہے کہ تربیلا ڈیم کے اسپل ویز سے 95 ہزار کیوسک پانی خارج ہورہا ہے، جب کہ ڈیم میں پانی کی آمد 2 لاکھ 73 ہزار کیوسک ہوگئی ہے۔
اسپل ویز کھولنے سے دریائے سندھ کے نشیبی علاقوں میں سیلاب کا خطرہ ظاہر کیا گیا ہے۔ حکام کے مطابق دریائے سندھ میں درمیانے درجے کا سیلاب آئے گا۔
سول انتظامیہ کی جانب سے تحریری طور پر آگاہ کر تے ہوئے ہائی الرٹ جاری کر دیا گیا۔ دریائے سندھ کے کنارے مقیم آبادی کو آگاہ کردیا گیا۔