مریم نواز کرونا میں مبتلا، خود کو قرنطینہ کرلیا
مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز شریف بھی کرونا وائرس میں مبتلا ہوگئیں۔ مریم اورنگزیب نے ٹویٹر پیغام میں کرونا ٹیسٹ مثبت آنے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ مریم نواز شریف نے خود کو قرنطینہ کرلیا ہے۔
مسلم لیگ ن کی نائب صدر اور سابق وزیراعظم نواز شریف کی بیٹی مریم نواز شریف کا کرونا وائرس ٹیسٹ مثبت آگیا، جس کے بعد انہوں نے خود کو قرنطینہ کرلیا۔
مریم نواز شریف کا کہنا ہے کہ مجھے بخار، کھانسی اور فلو کی علامات ہیں، گھر میں ہی زیر علاج ہوں۔
مزید جانیے: مریم نواز کی لاہور میں کپڑوں کے برانڈ کھادی میں شاپنگ
مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے اپنے ٹویٹر پیغام میں نائب صدر کے کرونا وائرس میں مبتلا ہونے کی تصدیق کردی۔
پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز شریف @MaryamNSharif کا کرونا ٹیسٹ پازیٹو آیا ہے جس کے بعد انھوں نے خود کو کورنٹین کر لیا ہے۔ مریم نواز شریف سمیت تمام مریضوں کی جلد صحت یابی کی دعا کی اپیل ہے۔
— Marriyum Aurangzeb (@Marriyum_A) July 28, 2021
واضح رہے کہ مریم نواز شریف نے 25 جولائی کو ہونیوالے آزاد کشمیر انتخابات کیلئے بھرپور انتخابی مہم چلائی تھی، آزاد کشمیر کے کئی علاقوں میں بڑے عوامی اجتماعات سے بھی خطاب کیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: آزادکشمیرمیں اگرووٹ چوری ہوئےتوحکومت کوکشمیری نہیں چھوڑیں گے،مریم نواز
مریم نواز شریف کے ساتھ اسٹیج پر ن لیگی رہنماؤں کی بھی بڑی تعداد موجود ہوتی تھی۔
دوسری جانب مریم نواز عیدالاضحیٰ پر لاہور کے لنک روڈ پر واقع کپڑوں کے بڑے برانڈ ’’کھادی‘‘ آوٹ لیٹ بھی گئی تھیں، جہاں شاپنگ کے ساتھ ساتھ وہ عملے میں گھل مل گئیں اور ان کے ساتھ تصاویر بھی بنوائیں۔