شہیدگورنرسلمان تاثیرکےقاتل کی سزائےموت پرعملدرآمدروک دیاگیا
اسٹاف رپورٹ
اسلام آباد : اسلام آباد ہائی کورٹ نے سلمان تاثیر قتل کیس میں ممتاز قادری کی سزائے موت کے فیصلے پر عمل درآمد روک دیا ہے۔ سابق چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ خواجہ شریف نے ممتاز قادری کی اپیل کی پیروی کی۔
اسلام آباد ہائی کورٹ نے ممتاز قادری کی اپیل سماعت کیلئے منظور کرلی ہے اور وفاق کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا ہے۔ اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اقبال حمیدالرحمان اور جسٹس محمد انور خان کاسی نے اپیل کی سماعت کی۔
سماعت کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے ممتاز قادری کے وکیل خواجہ شریف کا کہنا تھا کہ فيصلے اللہ کرتا ہے۔ جج صرف ذريعہ بنتا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ممتاز قادری کی جانب سے خط لکھنے پر انہوں نے وکیل بننے کا فیصلہ کیا۔
خواجہ شريف کا کہنا تھا کہ خصوصی عدالت کے فيصلے پر تبصرہ نہيں کریں گے جو کچھ ہوگا عدالت ميں ہوگا۔ اپیل پر فیصلے تک سزا پرعملدرآمد رکا رہے گا۔ سابق گورنر پنجاب سلمان تاثیرکے قتل میں ملوث ان کے محافظ ممتاز قادری کو راولپنڈی کی انسداد دہشت گردی کی عدالت نے یکم اکتوبر کودو بار سزائے موت اور دو لاکھ روپے جرمانے کا حکم سنایا تھا۔ سماء