کراچی میں بارش کا امکان نہیں، محکمہ موسمیات

گزشتہ سال کی نسبت کراچی میں کم بارشیں ہونگی، سردارسرفراز
Jul 28, 2021

[video width="640" height="360" mp4="https://i.samaa.tv/wp-content/uploads/sites/11//usr/nfs/sestore3/samaa/vodstore/urdu-digital-library/2020/07/Sardar-Sarfaraz-Weather-Update-Naya-Din.mp4"][/video]

محکمہ موسمیات کے ڈائریکٹر سردار سرفراز کا کہنا ہے کہ کراچی میں موسم ابر آلود رہے گا البتہ بارش کا امکان نہیں ہے۔

پروگرام نیا دن میں گفتگو کرتے ہوئے سردار سرفراز کا کہنا تھا کہ مون سون سسٹم شہر سے بہت دور ہے جبکہ اس کا رخ شمالی علاقہ جات کی جانب ہے۔

انہوں نے کہا کہ مون سون کا ایک اسپیل ستمبر کے وسط تک متوقع ہے تاہم ضروری نہیں کہ اگست میں بارشیں ہوں۔

سردار سرفراز نے پیشگوئی کی کہ گزشتہ سال کی نسبت اس سال مون سون اسپیل خطرناک نہیں ہوگا۔

دوسری جانب محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ رواں سال کشمیر، پنجاب اور بلوچستان میں معمول سے کہیں زیادہ بارشیں ہوں گی۔

Tabool ads will show in this div