ویڈیو:سری دیوی کےگانے'متوا'پرعائزہ خان کی ڈانس مووز
عائزہ خان نے اپنے فالوورز کیلئے بالی ووڈ اداکارہ سری دیوی پرفلمائے گئے گانے ' متوا' پراپنی ڈانس مووز شیئرکی ہیں۔
آنے والے ڈرامہ سیریل ‘ لاپتہ’ میں ٹک ٹاکر گیتی کے کردارمیں مختلف سیلیبرٹیز کا روپ دھارکر اپنے مداحوں کو چونکانے والی عائزہ نے بتایا کہ ڈرامے کی پہلی قسط آج رات نشر کی جائے گی۔
تیرے میرے ہونٹوں پر میٹھے میٹھے گیت متوا، کے بولوں سے شروع ہونے والا یہ گانا رشی کپور اور سری دیوی کی سُپرہٹ فلم 'چاندنی' کا ہے۔
View this post on Instagram
عائزہ اس سے قبل کاجول ،ماہرہ خان، سری دیوی ، مادھوری ڈکشٹ کے بلاک بسٹرز گانوں کا انداز اپنائےدلکش تصاویرانسٹاگرام پر شیئرکرچکی ہیں۔
اسپورٹس جیکٹ اور باب کٹ ہیئراسٹائل کے ساتھ عائزہ نے کاجول کی نقالی ان کی فلم مقبول ترین ' کچھ کچھ ہوتا ہے' کے کردار انجلی سے کی۔
View this post on Instagram
بطور مادھوری ڈکشٹ، عائزہ بھارتی اداکارہ کی فلم ' تیزاب ' کے گانے ' ایک دوتین ' جیسے گیٹ اپ میں نظرآئیں گی۔
View this post on Instagram
View this post on Instagram
ماہرہ خان کی فلم 'سُپراسٹار' میں ان کے کردار نوری جیسا لباس بھی عائزہ پرخوب جچ رہا ہے۔
ڈرامے کے ڈائریکٹر خضر ادریس ہیں اور کہانی بھی انہی کی تحریر کردہ ہے۔ مرکزی کاسٹ میں عائزہ کے علاوہ سارہ خان، علی رحمان خان اورگوہر رشید شامل ہیں۔