بجلی فی یونٹ 21 پیسے سستی ہوگئی

کے الیکٹرک صارفین پر فیصلے کا اطلاق نہیں ہوگا
فوٹو: نیپرا

نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق جون کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں اگلے ایک مہینے کیلیے بجلی کی قیمت 21 پیسے فی یونٹ سستی کردی گئی ہے۔

اعلامیے کے مطابق سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی نے جون کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی 80 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی درخواست کی تھی جس میں یہ موقف اختیار کیا گیا تھا کہ جون میں بجلی کی پیداواری لاگت 6.73 روپے فی یونٹ رہی جبکہ بجلی کا پیشگی پیداواری ٹیرف 5 روپے 93 پیسے فی یونٹ تھا۔

نیپرا اتھارٹی نے اعدادوشمار کا جائزہ لینے کے بعد بجلی مہنگی کرنے کی درخواست مسترد کردی۔

بجلی 21 پیسے فی یونٹ سستی ہونے کا اطلاق کے الیکٹرک صارفین پر نہیں ہوگا۔

K ELECTRIC

Electricity Price

Tabool ads will show in this div