سونے کی قیمت میں مسلسل کمی

شرح سود 7فیصد پر برقرار

Gold-web (1)

معیشت سے متعلق بدھ 28جولائی کی چند اہم خبروں کا احوال۔

پاکستان اور بین الاقوامی میں سونے کی قیمت میں کمی ہوگئی، فی تولہ سونا 500 روپے اور فی اونس سونا 13 ڈالر سستا ہوگیا۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے رواں سال کی چوتھی مانیٹری پالیسی کا اعلان کر دیا گیا، اگلے دو ماہ کے لیے شرح سود 7 فیصد پر برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

زرِمبادلہ کے ذخائر تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئے، اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے اعداد و شمار کے مطابق زرمبادلہ کے ذخائر 25 ارب ڈالر سے تجاوز کرگئے۔

فاریکس ایسوسی ایشن سے جاری اعداد و شمار کے مطابق منگل 27 جولائی کو کاروباری دن کے اختتام پر ڈالر کی قیمت 80 پیسے اضافے کے بعد 161.40 تک جاپہنچا۔

ارسا کے مطابق 20 سے 27 جولائی کے دوران یومیہ اوسطا 3 لاکھ ایکڑ فٹ پانی کا ذخیرہ ہوا اور گزشتہ 7 روز میں مجموعی آبی ذخائر 46 لاکھ سے بڑھ کر 66 لاکھ ایکڑ فٹ ہوگئے ہیں۔

Tabool ads will show in this div