یاسر حسین کی ہدایت کاری کی دنیا میں انٹری

منشا پاشاان کیساتھ کام کا الگ ہی مزہ ہے،اداکار

کامیڈین اداکار و میزبان یاسر حسین نے ہدایت کاری کی دنیا میں بھی قدم رکھ دیا ہے۔

یاسر حسین نے انسٹاگرام پر منشا پاشا کے ہمراہ اپنی تصویر شیئر کی جس میں انہوں نے لال کیپ پہن رکھی ہے۔

پوسٹ کے کیپشن میں انہوں نے بتایا کہ یہ لال کیپ کوئی عام کیپ نہیں ہے بلکہ ایک ڈائریکٹر کا کیپ ہے۔

انہوں نے لکھا کہ منشا پاشا کے ساتھ ہدایت کاری کی دنیا میں قدم رکھ رہا ہوں، اور ان کے ساتھ کام کرنے کا بھی الگ ہی مزہ ہے۔

یاسر حسین نے منشا پاشا کیلئے یہ بھی کہا کہ عموما اچھے لوگ اچھے اداکار بھی ہوتے ہیں۔

mansha pasha

YASIR HUSSIAN

Tabool ads will show in this div