آدمی دور آدمی سے رہے تاکہ نزدیک زندگی سے رہے
مداحوں اور ہر ایک کا شکر گزار ہوں، عدنان صدیقی
کرونا سے متاثر ہونے والے اداکار عدنان صدیقی نے اپنے چاہنے والوں کی جانب سے جلد صحتیابی کیلئے دی جانے والی دعاوں پر شکریہ ادا کیا۔
اداکار عدنان صدیقی نے اپنے انسٹاگرام پوسٹ میں کہا کہ مجھے کل سے ملنے والے بے پناہ محبت نے بے حد متاثر کیا ۔
انہوں نے بتایا کہ میں اپنے دوستوں، رشتہ داروں ، مداحوں اور ہر ایک کا شکر گزار ہوں جس نے میری جلد صحتیابی کے لئے دعا کی ہے۔
اداکار نے ساتھ ہی ایک ویڈیو بھی پوسٹ کی جس میں انہوں نے ایک نظم 'آدمی دور آدمی سے رہے تاکہ زندگی سے نزدیک رہے' سنائی ۔
اداکارعدنان صدیقی بھی کرونا کا شکار ہوگئے
یاد رہے کہ گزشتہ روز پاکستانی اداکارعدنان صدیقی نے انسٹاگرام پر اپنے مداحوں کو آگاہ کیا تھا کہ وہ بھی کرونا وبا کا شکار ہوگئے ہیں۔
adnan siddiqui
CORONA
تبولا
Tabool ads will show in this div