سونے کی قیمت میں کمی ہوگئی

فی تولہ سونا 500 روپے سستا
Jul 27, 2021
[caption id="attachment_2281739" align="alignright" width="1024"]gold فوٹو: سماء ٹی وی فائل[/caption]

پاکستان اور بین الاقوامی میں سونے کی قیمت میں کمی ہوگئی، فی تولہ سونا 500 روپے اور فی اونس سونا 13 ڈالر سستا ہوگیا۔

آل سندھ صرافہ اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق آج بروز منگل مقامی مارکیٹ میں فی تولہ سونے کی قیمت 500 روپے کمی کے بعد ایک لاکھ 9 ہزار 350 روپے اور 10 گرام سونا 450 روپے سستا ہوکر 93 ہزار 750 روپے ہوگیا۔

بین الاقوامی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 13 ڈالر کمی کے بعد 1796 ڈالر ہوگئی۔ گزشتہ سال انٹرنیشنل مارکیٹ میں فی اونس سونے کے نرخ 2054 ڈالر کی بلند ترین سطح پر چلے گئے تھے۔

واضح رہے کہ گزشتہ سال اگست کے مہینے میں سونے کی قیمت ایک لاکھ 32 ہزار روپے کی بلند ترین سطح پر گئی تھی جبکہ رواں سال اپریل میں فی تولہ سونے کے نرخ ایک لاکھ 2 ہزار روپے کی سطح پر پہنچ آگئے تھے جوکہ تقریبا 10 ماہ کی کم ترین سطح تھی۔

PRICE