مشکوک ٹرانزیکشن کیس: زرداری کےمبینہ فرنٹ مین کےوارنٹس گرفتاری جاری

امریکا میں جائیداد کےکیس میں کل حاضری سےاستثنیٰ کی درخواست
[caption id="attachment_1783922" align="alignnone" width="750"]Asif Ali Zardari فوٹو: آئن لائن[/caption]

احتساب عدالت نے 8ارب کی مشکوک ٹرانزیکشن کے کیس میں آصف زرداری کے مبینہ فرنٹ مین مشتاق احمد کے وارنٹس گرفتاری جاری کر دیے۔

مشتاق احمد کے وارنٹس مسلسل عدم حاضری پر جاری کیے گئے جبکہ آصف علی زرداری کی آج حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کی گئی۔

عدالت نے کیس کی سماعت 5 اگست تک ملتوی کر دی۔

دوسری جانب امریکا میں جائیداد کے نیب کیس میں سابق صدر آصف علی زرداری نے کل حاضری سے استثنیٰ کے لیے درخواست دائر کر دی۔

درخواست میں مؤقف اپنایا گیا کہ آصف زرداری کی طبیعت ناساز ہے اس لیے حاضری سے استثنیٰ دیا جائے۔ آصف علی زرداری کی میڈیکل رپورٹس بھی درخواست کا حصہ ہیں جبکہ نیب کو فریق بنایا گیا ہے۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کا دو رکنی بینچ کل 28جولائی کو آصف زرداری کی درخواست ضمانت پر سماعت کرے گا۔ سابق صدر نے امریکہ میں جائیداد کیس میں طلبی کا نیب نوٹس چیلنج کر رکھا ہے۔

ASIF ZARDARI

Tabool ads will show in this div