لیگی رہنما اسماعیل گجر کو متنازع بیان پر شوکاز نوٹس

تسلی بخش جواب نہ ملا توسخت کارروائی ہوگی، احسن اقبال
Jul 27, 2021
فوٹو: اسماعیل گجر/فیس بک
فوٹو: اسماعیل گجر/فیس بک
[caption id="attachment_2339764" align="alignnone" width="800"]Ismail Gujjar فوٹو: اسماعیل گجر/فیس بک[/caption]

مسلم لیگ ن نے بھارت سے مدد مانگنے کے بیان پر اسماعیل گجر کو شوکاز نوٹس جاری کر دیا۔

ن ليگ کے سيکریٹری جنرل احسن اقبال نے متنازع بیان پر اسماعیل گجر کو شوکاز نوٹس جاری کرتے ہوئے سات روز ميں جواب طلب کرليا۔

احسن اقبال کا کہنا ہے کہ تسلی بخش جواب نہ ملنے پر سخت کارروائی عمل ميں لائی جائے گی۔

ن لیگ کے ٹکٹ پر الیکشن لڑنے والے اسماعیل گجر نے آزاد کشمیر انتخابات کے دوران متنازعہ بیان دیا تھا۔ لیگی امیدوار کو انتخابات میں شکست بھی ہوئی۔

دوسری جانب اسماعیل گجر کا کہنا ہے کہ انکے بیان کو توڑ مروڑ کر پیش کیا جا رہا ہے۔

Tabool ads will show in this div