خورشید شاہ کی درخواست ضمانت پھر مسترد
ٹرائل کورٹ کو کیس جلد نمٹانے کا حکم

سندھ ہائی کورٹ نے پیپلزپارٹی کے رہنما خورشید شاہ کی ضمانت کی درخواست پھر مسترد کر دی۔
عدالت نے ٹرائل کورٹ کو کیس جلد نمٹانے کا حکم جاری کر ديا۔ 2رکنی بینچ نے دلائل مکمل ہونے پر 12جولائی کو فیصلہ محفوظ کیا تھا۔
وکیل خورشید شاہ نے کہا کہ ٹرائل کورٹ میں 44 میں سے صرف تین گواہوں کا بیان ریکارڈ ہوا۔
پراسیکیوٹر نیب نے عدالت کو بتایا کہ ملزم کے تاخیری حربوں سے مقدمہ التوا کا شکار ہوا۔ خورشید شاہ کی قید کا بیشتر وقت اسپتال میں گزرا اس لیے انکوائری آگے نہیں بڑھ سکی۔
نیب نے ستمبر 2019 میں پیپلزپارٹی کے سینیئر رہنما خورشید شاہ کو گرفتار کیا تھا۔
سپریم کورٹ کے حکم پر خصوصی بینچ نے از سرنو سماعت کی۔ سندھ ہائی کورٹ سکھر بینچ خورشید شاہ کی ضمانت کی درخواست مسترد کر چکا ہے۔
KHURSHEED SHAH
تبولا
Tabool ads will show in this div