ملک میں گیس کے ذخائر میں کمی

ستائیس جولائی کو معیشت سے جڑی اہم خبروں کا احوال:۔
مینیجنگ ڈائریکٹر پاکستان پیٹرولیم لمیٹڈ کے مطابق گیس کے ذخائر میں25سال میں 66فیصد تک کی کمی ہوئی ہے۔
اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری کیے گئے اعلامیے کے مطابق رواں سال کی چوتھی مانیٹری پالیسی کا اعلان آج بروز منگل کو کیا جائے گا۔ گزشتہ ہفتے تجزیہ کاروں کی جانب سے شرح سود 7 فیصد برقرار رہنے کا امکان ظاہر کیا گیا تھا۔
زرِمبادلہ کی ذخائر تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئے، اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے اعداد و شمار کے مطابق زرمبادلہ کے ذخائر 25 ارب ڈالر سے تجاوز کرگئے۔
پاکستان میں سونے کی قیمت میں کمی ہوگئی۔ ہفتے کے روز فی تولہ سونا 100 روپے اور فی اونس 21 ڈالر سستا ہوگیا۔ جبکہ بین الاقوامی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 6 ڈالر اضافے کے بعد 1808 ڈالر ہوگئی۔
فاریکس ایسوسی ایشن سے جاری اعداد و شمار کے مطابق پیر 26 جولائی کو کاروباری دن کے اختتام پر ڈالر کی قیمت 1 روپے 70 پیسے کم ہوکر 160.60 روپے ہوگئی۔