اسلام آباد:سابق جوڑے کی ایک دوسرےپرفائرنگ،دونوں زخمی

جھگڑا بچے کی تحویل پر ہوا

اسلام آباد ميں سابق مياں بيوی نے جھگڑے کے دوران دونوں نے فائرنگ کرکے ایک دوسرے کو زخمی کردیا۔

پولیس کے مطابق دونوں کے درميان بچے کی واپسی پر جھگڑا چل رہا تھا اور یہی بات اب ان کے درمیان آتشیں حملے کا سبب بھی بنی۔

سابق جوڑے ذیشان اور ٹک ٹاکر کرن کی شادی 5 سال قبل ہوئی تھی اور چند ماہ قبل ان کے درمیان علیحدگی ہوگئی تھی تاہم دونوں میں بچے کی واپسی کے حوالے سے تنازع چل رہا ہے۔

دونوں ہی اپنے 5 سالہ بچے کو اپنے پاس رکھنا چاہتے ہیں اس حوالے سے جب سابق شوہر خاتون کے پاس بچہ لینے آیا تو دونوں میں جھگڑا ہو گیا اور انہوں نے ایک دوسرے پر گولیاں چلادیں جس کے باعث دونوں ہی زخمی ہوئے۔

دونوں زخمیوں کو پمز اسپتال لے جایا گیا تاہم اب ان کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

Tabool ads will show in this div