نادیہ حسین کی مولانا طارق جمیل کو لائیوسیشن کی دعوت

کچھ سوالات کے جوابات کی وضاحت چاہتی ہوں، اداکارہ

اداکارہ و ماڈل نادیہ حسین نے معروف عالم دین مولانا طارق جمیل کو لائیو سیشن میں آنے کی دعوت دے دی۔

اداکارہ نے انسٹاگرام پر مولانا طارق جمیل کو بھیجے گئے پیغامات کا اسکرین شاٹ شیئر کرتے ہوئے ایک پوسٹ شیئر کی۔

اسکرین شاٹ میں نادیہ حسین نے مولانا طارق جمیل کو بھیجے گئے پیغامات میں سب سے پہلے ان کی کراچی آؤٹ لیٹ کے افتتاح میں نہ آنے پر معذرت کی۔

اپنے پیغام میں نادیہ حسین نے کہا کہ آپ کی ایک ویڈیو دیکھی جس میں آپ حوروں سے متعلق بیان دے رہے ہیں، مجھے اس حوالے سے آپ سے انسٹاگرام لائیو سیشن میں بات کرنی ہے۔

اداکارہ نے لکھا ہے کہ میری اوقات نہیں میں آپ سے بحث کروں، بس کچھ سوالات کے جوابات کی وضاحت چاہتی ہوں۔

نادیہ حسین نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں لکھا ہے کہ برائے مہربانی مولانا طارق جمیل سے میری پوسٹ کی گئی ویڈیو سے متعلق لائیو سیشن گفتگو کے لئے میری مدد کریں۔

Tariq Jameel

Tabool ads will show in this div