اعتماد پر آزاد کشمیر کے عوام کا مشکور ہوں، وزیراعظم

عمران خان کا آزاد کشمیر انتخابات میں کامیابی پر ٹویٹ
Jul 26, 2021
[caption id="attachment_2330179" align="alignnone" width="900"] فائل فوٹو[/caption]

آزاد کشمير کے انتخابات ميں فتح پر وزيراعظم کا کشميری عوام سے اظہار تشکر۔ ايک بار پھر وعدہ کيا کہ اقوام متحدہ سمیت عالمی فورمز پر کشمیریوں کے حق میں آواز اٹھاتے رہيں گے۔ بولے بطور سفیر کشمیر دنیا بھر میں کشمیر کا مقدمہ لڑتا رہوں گا۔ کہا کہ کشمیری عوام کو غربت سے نکالنے کی بھرپور کوشش کریں گے۔

پاکستان تحریک انصاف 25 جولائی کو ہونیوالے آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کے انتخابات میں 25 نشستوں پر کامیابی حاصل کرکے اکیلے حکومت بنانے کی پوزیشن میں آگئی، پاکستان پیپلزپارٹی کو 9 اور مسلم لیگ نواز کو 6 سیٹیں ملیں۔

وزیراعظم عمران خان نے کشمیری عوام کی جانب سے پاکستان تحریک انصاف پر اعتماد پر اظہار تشکر کا ٹویٹ کیا۔

مزید جانیے: آزاد کشمیر الیکشن میں تحریک انصاف کو ایوان میں سادہ اکثریت حاصل 

اپنے ٹویٹر پیغام میں انہوں نے لکھا کہ ’’میں فتحیاب ہونے والے اپنے تمام امیدواروں کو مبارکباد پیش کرتا ہوں، یہ یقینی بنانے کیلئے کہ بین الاقوامی برادری اقوامِ متحدہ کی نگرانی میں استصوابِ رائے کے ذریعے اہلِ کشمیر سے حقِ خود ارادیت کا وعدہ پورا کرے، میں بطور سفیرِ کشمیر اقوامِ متحدہ سمیت تمام عالمی فورمز پر اپنی آواز بلند کرتا رہوں گا‘‘۔

وزیراعظم کا کہنا ہے کہ ’’پاکستان تحریک انصاف کی فتح پر منتج ہونے والے ووٹوں کے ذریعے ہمیں اپنے اعتماد سے نوازنے پر میں آزاد جموں و کشمیر کے عوام کا مشکور ہوں، ہم اپنی توجہ احساس اور کامیاب جوان پروگرامات کے ذریعے عوام کو غربت کی دلدل سے نکالنے اور حکومت کو شفافیت اور احتساب سے آراستہ کرنے پر مرکوز کریں گے‘‘۔

Azad Kashmir Election

PM IMRAN KHAN

Tabool ads will show in this div